7 ستمبر 2026 - 10:20
زلنسکی بن لادن سے بھی زیادہ خطرناک ہیں، کیف پوری دنیا کے لیے حقیقی خطرہ ہے

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی کو اسامہ بن لادن سے بھی زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیف کی موجودہ حکومت دنیا میں دہشت گردی کے پھیلاؤ کا ذریعہ بن چکی ہے اور عالمی سلامتی کے لیے حقیقی خطرہ ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی کو اسامہ بن لادن سے بھی زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیف کی موجودہ حکومت دنیا میں دہشت گردی کے پھیلاؤ کا ذریعہ بن چکی ہے اور عالمی سلامتی کے لیے حقیقی خطرہ ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ زلنسکی نے یوکرین کے موجودہ نظام کو دہشت گردی برآمد کرنے والے ایک ماڈل میں تبدیل کردیا ہے، جبکہ بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرے کے اعتبار سے یہ صورتحال اسامہ بن لادن کے دور سے بھی آگے نکل چکی ہے۔

زاخارووا کے مطابق کیف کا نظام پوری دنیا کے لیے حقیقی خطرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں امریکہ، برطانیہ اور نیٹو کے دیگر رکن ممالک بھی اسامہ بن لادن کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیتے رہے ہیں۔

روسی ترجمان نے مزید کہا کہ توانائی کی تنصیبات اور تیل کی ترسیل کرنے والے قازقستانی ٹینکرز کے خلاف کیے جانے والے حملے عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ روسی مفادات کو نقصان پہنچانے کی یوکرینی کوششوں کے نتیجے میں ان مغربی ممالک کے مفادات بھی متاثر ہوسکتے ہیں جو یوکرین کے اتحادی ہیں۔

زاخارووا نے اس امر پر زور دیا کہ یوکرین کی کارروائیوں کے اثرات صرف روس تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ ان کے نتیجے میں خطے سے باہر موجود ممالک اور عالمی توانائی و سلامتی کے نظام کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha